یوئیفالیگ میں تیز ترین سو گول ،میسی نے رونالڈوکا ریکارڈ توڑدیا

لندن(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)شہرہ آفاق ارجنٹائن اور بارسلونا کے فٹ بالر لائنل میسی نے نوئیفا چیمپئنز فٹ لیگ میں تیز ترین 100 گولز مکمل کرکے نئی تاریخ رقم کر دی ،انہوں نے یوئیفا چیمپئنز لیگ میں چیلسی کے خلاف پری کوارٹر فائنل سیکنڈ لیگ میچ میں دوگولز کر کے کرسٹیانورونالڈو کا چیمپئنز لیگ کی تاریخ میں تیز ترین گولز کی سنچری مکمل کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ،میسی نے 123 میچز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ رونالڈو نے 144 میچز میں کارنامہ انجام دیا تھا۔لیونل میسی کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بارسلونا کلب یوئیفا چیمہئنز فٹ بال لیگ کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا،بارسلونا نے پری کوارٹر فائنل میں چیلسی کو 3-0 گولز سے شکت دی،یہ بارسلونا کی چیلسی کے خلاف 12 برس بعد پہلی کامیابی ہے،بارسلونا نے آخری مرتبہ 2006 ءمیں پریمیئر لیگ کلب چیلسی کو شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …