چیف سلیکٹر نے ون ڈے ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کا اشارہ دے دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر/میڈیا 92نیوز) چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ون ڈے اسکواڈ میں اکھاڑ پچھاڑ کا اشارہ دے دیا۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہاکہ پاکستان کو نیوزی لینڈ میں 5-0 سے شکست ہوئی، ہمیں ون ڈے اسکواڈ میں تبدیلیاں تو کرنا پڑیں گی،اس طرح کی کارکردگی قابل قبول نہیں۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ آج کل کھلاڑی بہت زیادہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں، بنگلہ دیش اور کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے والے کرکٹرز بھی مختصر فارمیٹ کے میچز ہی کھیلتے ہیں، ٹمپرامنٹ بنانے کیلیے ضروری ہے کہ ون ڈے اور 4روزہ کرکٹ زیادہ کھیلی جائے، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ پورے سال میں50 اوورز کا صرف ایک ہی ٹورنامنٹ ہوتا ہے،اس میں بھی تمام قومی کرکٹرز شریک نہیں ہوتے، پی سی بی اس بارے میں منصوبہ بندی کر رہا ہے جب کہ لیگز کے حوالے سے بورڈ کی پلاننگ اچھی البتہ اس پرعمل بھی ہونا ضروری ہے۔
ایک سوال پر انضمام نے کہا کہ دورے کے دوران ٹیم مینجمنٹ کو پلیئنگ الیون کا انتخاب کرتے ہوئے سلیکٹرز کے تجربے سے ضرور استفادہ کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے دونوں ایڈیشنز بہت کامیاب رہے، تیسرے میں بھی نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ نکھارنے کا موقع ملے گا،ایونٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کیلیے کھلاڑیوں کی کھیپ تیار کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ ہم سارا سال کلب میچز کھیلتے تھے لیکن 4 روزہ کرکٹ کی بہت اہمیت ہونے کے باوجود اب ڈومیسٹک مقابلے زیادہ نہیں ہوتے،ہر فارمیٹ کیلیے موزوں کرکٹرز تیار کرنے کیلیے کلب کرکٹ بہت ضروری اور اسی سے کھلاڑیوں کی بنیاد بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …