ڈبلیو ڈبلیو ای نے مشہور ریسلر بیکی لنچ کو 60 دن کے لیے معطل کردیا

ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنے مقبول ترین اسٹار بیکی لنچ کو 60 دن کے لیے معطل کردیا
لندن(آن لائن)ڈبلیو ڈبلیو ای نے اس وقت اپنے مقبول ترین اسٹار کو 60 دن کے لیے معطل کردیا اور وہ اب بظاہر ریسل مینیا کا حصہ نہیں بن سکیں گی۔ ڈبلیو ڈبلیو ای نے اس وقت لوگوں میں مقبول ریسلر بیکی لنچ کو 60 دن کے لیے معطل کردیا ہے اور وہ بھی ریسلر کی جانب سے معذرت کے بعد۔گزشتہ شب ڈبلیو ڈبلیو ای شو را کے آغاز میں بیکی لنچ کو ریسل مینیا 35 میں را ویمن چیمپئن رونڈا ر آسی سے مقابلے کے لیے ٹرپل ایچ اور اسٹیفنی میکموہن کی جانب سے معذرت کی شرط عائد کی گئی تھی۔گزشتہ ہفتے بیکی لنچ کو اسٹیفنی میکمون نے معطل کردیا تھا جس کی وجہ وہ اپنی انجری کے علاج کے لیے ڈاکٹر سے رجوع نہیں کررہی تھیں، جس پر انہوں نے اسٹیفنی میکموہن اور منگل کو ٹرپل ایچ پر حملہ کیا۔اب ڈاکٹروں نے بیکی لنچ کو مقابلے کے لیے کلیئر قرار دے دیا جس پر را کمشنر اسٹیفنی میکموہن اور ان کے شوہر ٹرپل ایچ نے ریسلر کی ریسل مینیا میں شرکت معذرت سے مشروط کردی۔اس موقع پر ڈبلیو ڈبلیو ای چیئرمین ونس میکموہن وہاں آئے اور بیکی لنچ کو 2 ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا اور ان کی واپسی ریسل مینیا کے 5 دن بعد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

ٹیلر سوئفٹ نے گریمی ایوارڈز جیتنے کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا

لاس اینجلس: نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 2024 میں گریمی ایوارڈ جیتنے کے ساتھ ایک …