ارشد وارثی نے 25 سال بعد اپنی شادی رجسٹر کیوں کروائی؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی اور اُن کی اہلیہ ماریا گورٹی نے شادی کے 25 سال بعد اپنی شادی کی رجسٹریشن کروالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارشد وارثی اور اُن کی اہلیہ ماریہ گورٹی نے 23 جنوری 2024 کو عدالت میں اپنی شادی رجسٹر کروائی، اس حوالے سے اداکار نے کہا کہ اُن کے ذہن میں کبھی شادی رجسٹر کروانے کا خیال نہیں آیا لیکن اب انہیں جائیداد کے معاملات سے نمٹنے کے دوران اس کی اہمیت کا احساس ہوا۔

ارشد وارثی نے کہا کہ اگر جائیداد کے معاملات نہیں ہوتے تو وہ کبھی اپنی شادی رجسٹر نہیں کرواتے کیونکہ 25 سال سے وہ اور اُن کی اہلیہ ایک مضبوط رشتے میں ہیں تو اسی لیے اُنہیں کبھی قانونی کارروائیوں کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔

 

دورانِ انٹرویو ارشد وارثی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 14 فروری ویلنٹائن ڈے (محبتوں کا عالمی دن) پر اہلیہ سے شادی کی تھی لیکن وہ کبھی بھی ویلنٹائن ڈے پر شادی نہیں کرنا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …