معروف ریسلر انڈر ٹیکر نے ڈبلیو ڈبلیو ای کو الوداع کہنے کا فیصلہ کرلیا

واشنگٹن(میڈیا92نیوز آن لائن) انڈر ٹیکر نے ڈبلیو ڈبلیو ای کو الوداع کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس بار کچھ واضح علامات بھی نظر آرہی ہیں۔امریکی جریدے فوربس کے مطابق انڈرٹیکر نے گزشتہ سال نومبر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں شمولیت اختیار کی اور اس کے بعد سے اپنی ذاتی تفصیلات میں سے ڈبلیو ڈبلیو ای کے تمام حوالوں کو ہٹا دیا۔اب انہوں نے ایک ای میل ایڈریس اس اکاﺅنٹ پر دیا ہوا، جس کے ذریعے ان کی بکنگ کے لیے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس سال ریسل مینیا 35 میں انڈر ٹیکر کی شمولیت کا امکان نہیں اور کمپنی نے ان کے لیے کسی میچ کی منصوبہ بندی نہیں کی ہوئی، یہاں تک کہ وہ اپنے ریسلنگ کردار کا تحفظ بھی نہیں کررہے۔عام طور پر انڈر ٹیکر اپنے مخصوص انداز کا تحفظ کرتے ہیں اور بہت کم عوامی سطح پر نظر آتے ہیں مگر اب وہ میڈیا بکنگ کررہے ہیں اور یہ اس وقت ہوا ہے جب کمپنی نے ریسل مینیا میں ان کے لیے کوئی میچ شیڈول نہیں کیا۔انڈر ٹیکر اس وقت مداحوں کو آٹوگراف دینے کے عوض فی گھنٹہ 25 ہزار ڈالر (لگ بھگ 35 لاکھ پاکستانی روپے) کما رہے ہیں۔اپنے ڈیڈ مین کریکٹر سے ان کی دوری اس بات کا عندیہ ہے کہ وہ ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں یا اس کا اعلان کرنے کے قریب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ٹیلر سوئفٹ نے گریمی ایوارڈز جیتنے کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا

لاس اینجلس: نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 2024 میں گریمی ایوارڈ جیتنے کے ساتھ ایک …