ہالی ووڈ کی نئی فلم کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

لاہور(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) ہالی ووڈ اسٹارکیانو رِیو کی ایکشن سے بھرپور فلم’ جان وِک؛ چیپٹر3‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔بدلے اور انتقام کی آگ کے گِرد گھومتی ہالی ووڈ کی نئی ایکشن تھرلر فلم ’جان وِک؛چیپٹر3 ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ چیڈ اسٹیلسکی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم2015کی ایکشن فلم ’جان وِک‘کا تیسرا حصہ ہے۔

اس فلم کی کہانی نشانے بازی کے ماہرایک ایسے اسنائپر کے گِرد گھوم رہی ہے جوایک ہائی پروفائل مرڈر کرنے کے بعد اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ دوڑ کرتا ہے۔اس سنسنی خیز فلم میں مرکزی کردار معروف ایکشن ہیرو کیانو رِیو نبھا رہے ہیں اس کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں لارنس فشبرن،ہیلی بیرے،رابن لارڈ،روبی روز،مارک ڈیکیسکوس اور لانس ریڈک سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔باسیل لیوانک اور ایریکا لی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن اور سنسنی سے بھرپو ریہ فلم 17مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …