ہالی ووڈ کی نئی فلم کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ تھرلر فلم’کولڈ پرسوئٹ‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔ہالی ووڈ تھرلر، ایکشن فلم کولڈ پرسوئٹ (Cold Pursuit) کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے،ہنس پیٹر مولینڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی شمالی امریکی قصبے میں رہائش پذیر ایک ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے بچے کے قتل کے بعد ڈرگ مافیا کے خلاف میدان میں آجاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں لیام نیسن،لاؤرا ڈرن،ایمی روسم،ٹام بیٹ مین،جولیا جونز اور ولیم فورسیتھ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔مائیکل شیم برگ اور فن جرڈرم کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن اور سنسنی سے بھرپور یہ فلم 8فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …