لالی ووڈ کی مشہور اداکارہ بابرہ شریف نے 64 بہاریں دیکھ لیں

لاہور(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) لالی ووڈ پر راج کرنے والی بھولی بھالی خوبرو اداکارہ بابرہ شریف نے اپنی زندگی کی64 بہاریں دیکھ لیں۔10 دسمبر1954 کو پیدا ہونے والی بابرہ شریف نے اداکاری کا سلسلہ 1973میں ڈرامہ کرن کہانی سے شروع کیا۔بابرہ شریف نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں فلم انتظار سے فنی سفر کا آغاز کیا جس کے بعدبھول ،حقیقت اور شمع میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

فلم میرا نام ہے محبت میں شاندار اداکاری نے بابرہ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔بابرہ نے اپنے 30سالہ کیریئر کے دوران سوسے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ان میں پیار کا وعدہ،منزل،تیرے بنا کیا جینا،دامن ،لاجواب،اور یہ زمانہ اور تھا شامل ہیں ۔انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران 8مرتبہ نگا ر ایوارڈ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …