مشہور ریسلر اسٹون کولڈ نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کب کیا؟جانیئے

لاہور(میڈیا92نیوز) اسٹون کولڈ 90 کی دہائی میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا وہ جانا پہچانا نام تھے جنہوں نے ادارے کو اپنے مدمقابل ڈبلیوسی ڈبلیو کو پیچھے چھوڑنے میں بھرپور مدد کی تھی۔ یہ آسٹن ہی تھے جنہوں نے ریسلنگ کو ایک سحر میں تبدیل کردیا۔ اور ان کی دیکھا دیکھی دیگر ریسلر بھی کوئی نہ کوئی منفرد انداز اپناتے نظر آئےجیسا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار انڈر ٹیکر جو کہ آسٹن کی تقلید میں ہیوی بائیک پر رنگ میں انٹری دینے لگے۔آسٹن چھ مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئین رہ چکے ہیں اور آج بھی ان کی پہچان سمجھی جانے والی شیشہ ٹوٹنے کی آواز اگر آتی ہے تو ریسلنگ ارینا میں ناظرین آسمان سرپراٹھالیتے ہیں۔اسٹون کولڈ کے لیے 2003 سے مشکلات کا آغاز ہوا جب وہ گھٹنوں کی انجری کا شکار ہوئے اور اسکے بعد انہیں گردن میں انجری بھی سہنا پڑی لیکن انہوںنے ہمت نہیں ہاری اور کسی نا کسی طرح رنگ میں اپنی موجودگی کو برقرار رکھا۔سن 2005 سے انہوں نے اپنے فلم کیریئر کا آغاز کیا اور 2007 میں وہ ’دی کنڈیمنڈ نامی فلم میں مرکزی کردار کے طور ہر جلوہ گر ہوئے اور اسکے بعد دی ایکسپینڈیبلز اور گرون اپ 2 میں بھی شاہکار پرفارمنس دی۔اسٹون کولڈ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں لیکن ابھی بھی وہ کبھی کبھی سرپرائز انٹری دیتے ہیں اور اس شو کی ریٹنگ آسمان کی بلندیوں کو چھوتی ہے جیسے کہ ریسلیمینا وغیرہ۔

یہ بھی پڑھیں

ٹیلر سوئفٹ نے گریمی ایوارڈز جیتنے کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا

لاس اینجلس: نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 2024 میں گریمی ایوارڈ جیتنے کے ساتھ ایک …