سرفراز ٹیم کی ضرورت کے مطابق بیٹنگ کے لیے آئیں، معین خان

کراچی(میڈیا92نیوزآن لائن) سابق کرکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے، سرفراز ٹیم کی ضرورت کے مطابق بیٹنگ کے لیے آئیں۔معین خان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو بلاخوف کرکٹ کھیلنا ہوگی، پاکستان کے پاس اچھے پلیئرز ہیں، اچھے نتائج دے سکتے ہیں، اگر اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے تو یقینی طور پر جیت ہوگی، کھلاڑی یہ سوچ کر میدان میں اتریں کہ وہ جیت سکتے ہیں۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ رمضان ٹورنامنٹس پی ایس ایل فرنچائز کو ایمرجنگ ٹیلنٹ بھی مہیا کرسکتا ہے، رمضان ٹورنامنٹس پاکستان میں صنعت کا درجہ اختیار کرچکے ہیں۔انہوں نے کا کہا کہ دوسری انڈسٹری کے لوگ بھی رمضان ٹورنامنٹس سے مستفید ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …