حمزہ شہباز کے گرد بھی گھیرا تنگ ہوگیا، لندن جانے سے روک دیا

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نےاپوزیشن لیڈرپنجاب حمزہ شہباز کو لندن جانےسےروک دیا۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہبازاپنے بھائی سے ملنےنجی ایئرلائن کی پرواز سے لندن جارہےتھے کہ ایف آئی نے بروقت پہنچ کر انہیں جانے سے روک دیا۔اس موقع پرحمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچا تو بتایا گیا کہ میرا نام بلیک لسٹ میں ہے۔انہوں نے ایف آئی اے کو بتایا کہ نیب میں چلنے والی انکوائری میں مطلوب نہیں ہوں۔واضح رہے کہ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات کر رہا ہے، جس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے انہوں نے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …