کرکٹر محمد آصف کو حادثہ، اہلیہ اور 2 بچیوں سمیت زخمی

لاہور:(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) فاسٹ بولر محمد آصف کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ، ان کی اہلیہ اور 2 بچیاں زخمی ہوگئیں۔لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں سابق کرکٹر اپنی فیملی کے ہمراہ جارہے تھے کہ اچانک گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔حادثے میں محمد آصف کی فیملی اور وہ خود محفوظ رہے تاہم انہیں سر میں معمولی چوٹیں آئیں۔ کرکٹر نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تیز رفتار کار سے بچتے ہوئے میری کار فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، شکر ہے بچت ہوگئی، اہلیہ اور بچیوں کا سی ٹی اسکین کرادیا ہے۔ یاد رہے کہ محمد آصف پاکستان 23 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …