احتساب عدالت نے پیراگون سٹی کیس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ دن کی توسیع

احتساب عدالت نے پیراگون سٹی کیس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ دن کی توسیع کر دی
لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن) احتساب عدالت نے پیراگون سٹی کیس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ دن کی توسیع کر دی۔ عدالت نے خواجہ برادران کو 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ خواجہ برادرن کی پیشی پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا نیب کا والی وارث ختم ہوگیا۔کون سی انوسٹی گیشن ہو رہی ہے۔ عدالت نے استفسارکیا کہ ابھی تک ریفرنس کیوں نہیں دائر کیا گیا، نیب پراسکیوٹر وارث جنجوعہ نے بتایا کہ انویسٹی گیشن مکمل ہوتے ہی ریفرنس فائل کر دیا جائے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میں ان کو رلاؤں گا یہ ہر پاکستانی کو رلا رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خود کہہ رہی ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے جا رہا ہے، اسد عمر کا کیا ایجنڈہ ہے، وہ خود پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا اعلان کررہے ہیں، دراصل حکومت نااہلوں کے ہاتھوں میں ہے اور وہ ملک نہیں چلا سکتے، پاکستان نہ پہلے دیوالیہ ہوا ہے نہ اب دیوالیہ ہوگا، اسد عمر نے یہ بیان دیکر ملک دشمن قوتوں کو خوش کیا ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن) سعد رفیق نے کہا کہ موجودہ حکومت مہنگائی کرکے غریب عوام کی چیخیں نکلوا رہی ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ میں ان کو رلاؤں گا یہ ہر پاکستانی کو رلا رہے ہیں، پاکستان کی باگ ڈور نااہل افراد کے ہاتھ میں آگئی ہے جو لے کر آئے وہ بھی پچھتا رہے ہیں، نئے پاکستان میں غریبوں کے لیے آہوں اور سسکیوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان عمران خان کے ہاتھوں میں غیر محفوظ ہے، غیر ذمہ دارانہ بیان پر وزیر خزانہ کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے، وزیر خزانہ کی پارلیمنٹ میں جواب طلبی ہونی چاہیے کہ کس کو خوش کرنے کیلئے بیان دیا، وزیر خزانہ کے بیان کے بعد کیا کوئی اس ملک میں پیسہ انویسٹ کرے گا، اتنے غیر ذمہ دارنہ بیان کے بعد بھی وزیر خزانہ اپنی سیٹ پر بیٹھے ہیں سمجھ سے باہر ہے۔ (ایم خالد)

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …