ایکزونوبل پاکستان مینوفیکچررز اور آپریٹرز کو جدید کوٹنگ سسٹم فراہم کرتا ہے اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں اہم کردار ادا کرتا ہے

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) ایکزونوبل پاکستان مینوفیکچررز اور آپریٹرز کو جدید کوٹنگ سسٹم فراہم کرتا ہے اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایکزونوبل پاکستان کی اسپیشل کوٹنگز مصنوعات صارفین کی ضروریات کے مطابق کوٹنگز کی سہولیات فراہم کرتی ہیں اور ان کے ذریعے آٹو او ای ایم مینوفیکچررز، مسافر گاڑیاں، کمرشل گاڑیاں، ٹریکٹرز، موٹر سائیکلیں، ایرواسپیس جیسے شعبوں کی مظلوبہ ضروریات پوری کی جاتی ہیں۔ایکزونوبل پاکستان کی مصنوعات اپنے صارفین پر مستحکم توجہ دینے کی وجہ سے کامیاب ہیں اور پروڈکشن کے مختلف مراحل میں انہیں استعمال کیا جاسکتا ہے جیسے پری ٹریٹمنٹ، پرائمر، ٹاپ کوٹ اور پلاسٹک پارٹس۔ اپنے صارفین کو عالمی معیار کی ٹیکنالوجیز کی فراہمی کی مہم میں انہوں نے دنیا کی صف اول کی سرفیس ٹریٹمنٹ کیمیکل فراہم کرنے والے جاپانی ادارے نیہون پارکرائزنگ کیساتھ اہم اشتراک کیا ہے۔گزشتہ 80 سال سے زائد عرصے سے کام کرنے والی نیہن پارکرائزنگ سرفیس ٹریٹمنٹ کیمیکلز کی فراہمی سے مختلف صنعتوں جیسے آٹوموٹو، الیکٹرانک ایپلائنسز وغیرہ کے اسٹیل کو حفاظت فراہم کررہا ہے۔ ان تمام سالوں میں وہ اپنی تکنیکی جدتوں کے باعث دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجیز میں پیش پیش رہے ہیں۔ نیہن پارکرائزنگ عالمی سطح پر اپنی ٹیکنالوجیز کو پھیلانے کیلئے بھی فعال کردار ادا کررہا ہے اور دنیا کے تقریبا 15 ممالک میں اسکے مشترکہ منصوبے کام کررہے ہیں۔نیہن پارکرائزنگ کے چیئرمین اور سی ای او کازوچی نے کہا، ’’ہم ایکزونوبل پاکستان کیساتھ اشتراک پر خوشی محسوس کرتے ہیں اور ایسے تعلق کے قیام کی امید کرتے ہیں ،جس کے نتیجے میں وسیع اقسام کی جدت انگیز مصنوعات اور خدمات کے ذریعے پاکستانی مارکیٹ میں سرفیس ٹریٹمنٹ کی ضروریات پائیدار انداز سے پیش کرنے کی سہولت فراہم کی جائیگی۔ ایکزونوبل پاکستان کے بزنس منیجر کوٹنگز بزنس اسماعیل نقوی نے بتایا، ’’ایکزونوبل پاکستان اور نیہن پارکرائزنگ کے درمیان اشتراک اہمیت کا حامل ہونے کیساتھ دو دہائیوں پر پھیلے ہوئی ایکزونوبل کی اسپیشل کوٹنگز کی پروڈکٹ رینج کا امتزاج بھی ہے۔نیہن پارکرائزنگ اسی تصور کی پاسداری کرتا ہے ،جس پر ہم کام کرتے ہیں اور اسکی سرفیس ٹریٹمنٹ کیمیکلز رینج کے ذریعے ہم بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں۔ ہم پراعتماد ہیں کہ اس اتحاد کی بدولت آنے والے سالوں میں اس انڈسٹری کی تکنیکی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہم مارکیٹ میں بہتر انداز سے خدمات فراہم کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …