پاکستان کے پہلے جدید ترین ہسٹری میوزیم کا افتتاح کب ہوگا، اعلان کردیا گیا

لاہور(میڈیا92نیوز) شہر لاہور میں آزادی پاکستان کی جدوجہد اور ان کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جدید ترین ہسٹری میوزیم کی تعمیر مکمل، وزیراعلیٰ پنجاب 14 اپریل کو افتتاح کریں گے۔میڈیا92نیوز کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں پاکستان کے پہلے جدید ترین ہسٹری میوزیم کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے، اس میں پاکستان کی تاریخی پر مبنیٰ مختلف ہسٹری گیلریز بنائی گئی ہیں، ہسٹری میوزیم میں ایمفی تھیٹر، ویڈیو وال، منی تھیٹر بھی بنایا گیا، گریٹر اقبال پارک میں شہریوں کی تفریح کے لئے مصنوعی جھیل بھی بنائی گئی ہے۔نیشنل ہسٹری میوزیم میں1857 سے1947 تک جنگ آزادی کی تاریخ کو پیش کیا گیا۔ آزادی پاکستان کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پورٹریٹس بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔ہسٹری میوزیم میں پہلی مرتبہ شہریوں کو تحریک آزادی کی مستند تاریخ سے روشناسی کے لئے آڈیو ویڈیو انفارمیشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق کمشنر آفس کی جانب سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو استدعا کی گئی ہے کہ 14 اپریل کو اس کا افتتاح کردیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …