اوورسیز پاکستانی کو ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت پلاٹ کا قبضہ مل گیا

لاہور(میڈیا 92 نیوز)اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی)پنجاب کی مدد سے سمندر پار مقیم پاکستانی کو نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی میںایک کروڑ 20لاکھ روپے مالیت پلاٹ کا قبضہ مل گیا ہے۔وائس چیئر پر سن او پی سی ، سینٹیر شاہین خالد بٹ نے بتایا کہ دوحہ، قطر میں مقیم ا ٓصف علینے کمیشن کو شکایت درج کروائی کہ انہوں نے 2012 میں اسلام آباد کی ایک نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی میں 10مرلہ کا پلاٹ خریداا ور 2014 تک اس کے مکمل واجبات بھی ادا کردیے لیکن ابھی تک انہیں پلاٹ کا قبضہ نہیں دیا گیا ہے۔ سینٹیر شاہین خالد بٹ نے بتایا کہ اوپی سی کے متعلقہ حکام نے مذکورہ ہاﺅسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ سے رابطہ کیا اور اوورسیز پاکستانی کو پلاٹ کا قبضہ دلوانے میں مدد فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ او پی سی سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے جلد حل کے لئے بھرپور کوششیں بروئے کار لارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …