لاہورمیں عورت مارچ، ایک لڑکی ایسا پوسٹر اٹھا لائی جسے دیکھ کر سوشل میڈیا میں بحث گرماگئی

لاہور(میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں منعقد ہونے والے ’عورت مارچ‘ میں شامل خواتین نے یوں تو کئی قسم کے پوسٹر اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے لیکن ان میں سے کچھ پوسٹرز پر ایسے نعرے بھی درج تھے جن کے باعث سوشل میڈیا پر ایک جنگ کا سماں پیدا ہو گیا ہے۔ ایک پوسٹر پر انگریزی الفاظ میں ایک نعرہ درج تھا جس کا مفہوم یہ تھا کہ ’اگر مرد بے حیائی کرے تو اسے ہیرو کہا جاتا ہے لیکن عورت کرے تو اسے فاحشہ کہا جاتا ہے۔‘ اسی طرح ایک اور نعرہ اگرچہ بہت سادہ اور بظاہر بہت معمولی تھا لیکن اس نے سب سے زیادہ ہنگامہ کھڑا کیا ہے۔ ایک نوجوان لڑکی کے پلے کارڈ پر درج یہ نعرہ ”خود کھانا گرم کرلو“ تھا۔ بظاہر تو یہ بہت سادہ الفاظ ہیں لیکن اس نعرے نے بھی سوشل میڈیا پر گرماگرم بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ خواتین اور مردوں کے برابر حقوق سے لے کر مذہب اور سیاسیات تک کے موضوعات اس بحث کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …