پاکستان ریلوے لاہورڈویژن نے نئے سال میں بغیر ٹکٹ مسافروں کو پکڑنے کی مہم تیز کردی

لاہور(رپورٹ:ظہیر الحق،میڈیا92نیوز) پاکستان ریلوے لاہورڈویژن نے نئے سال کے آغاز سے ہی بغیر ٹکٹ مسافروں کو پکڑنے کی مہم تیز کردی ہے صرف جنوری2018ء میں2279 مسافر بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے پکڑے اور ان سے کرایہ وجرمانہ کی مد میں53.24،920روپے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروادیے۔ یادرہے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کروائی جاری رہتی ہے۔ اس ضمن میں بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف مختلف چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دی جاتی ہیں جس سے نہ صرف بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے بلکہ ریلوے کی ڈوبی ہوئی آمدنی بھی وصول ہوتی ہے۔ ڈی سی او ریلوے لاہور کا کہنا ہے کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے کے عادی مسافروں کے خلاف مہم کو موثر طریقے سے چلایا جارہا ہے جس کے نتیجہ میں ماہ دسمبر2017ء کے مقابلے میں ماہ جنوری2018ء میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …