فرانس کا بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان

مجوزہ ٹیکس سے 30 کے قریب کمپنیاں متاثر ہوں گی ،جن میں سے زیادہ تر کا تعلق امریکا سے ہے‘رپورٹ
پیرس (میڈیا92نیوز آن لائن) فرانسیسی حکومت نے گوگل، امیزون اور فیس بک جیسی بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں کی طرف سے فرانس میں کمائے جانے والے منافع پر تین فیصد ٹیکس عائد کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔اس مجوزہ ٹیکس سے 30 کے قریب کمپنیاں متاثر ہوں گی ،جن میں سے زیادہ تر کا تعلق امریکا سے ہے مگر کچھ ایک کمپنیوں کا تعلق یورپ اور چین سے بھی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے وزیر خزانہ برونو لے میئر نے کہاکہ یہ ٹیکس ایسی کمپنیوں پر عائد کیا جائےگا ،جن کی عالمی سطح پر سالانہ آمدنی 750 ملین یورو جبکہ فرانس میں سالانہ آمدنی 25 ملین یورو سے زائد بنتی ہے۔ اس مجوزہ ٹیکس سے 30 کے قریب کمپنیاں متاثر ہوں گی ،جن میں سے زیادہ تر کا تعلق امریکا سے ہے مگر کچھ ایک کمپنیوں کا تعلق یورپ اور چین سے بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے لی گئیں اب تک کی 5 بہترین تصاویر

دنیا کی طاقتور ترین دوربین جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کو کچھ عرصے کی تاخیر کے …