اسرائیل اپنا پہلا نجی خلائی کرافٹ رواں ہفتے چاند پر بھیجے گا

بیت المقدس(میڈیا92نیوز آن لائن) اسرائیل رواں ہفتے پہلا نجی خلائی طیارہ چاند پر بھیجے گا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ لینڈنگ کرافٹ شیڈول کے مطابق 22فروری کو روانہ کیا جائے گا جو کہ 11 اپریل کو چاند پر اترنے کی توقع ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ لینڈنگ کرافٹ بیرشیٹ ایک امریکی خلائی ایکس راکٹ سے لیس ہو گا وہ اس کا لانچنگ مقام امریکی ریاست فلوریڈا میں ہے ۔ اسرائیلی خلائی ادارے کے صدر موریس کاہن کا کہنا ہے کہ 8 سال قبل شروع کیا جانے والا یہ مشن اب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اس مشن کے چاند پر اترنے کے بعد ہم اپنے ملک کی ایک نئی خلائی تاریخ ختم کریں گے جو کہ ہمارا ایک خواب بھی تھا ۔( جاوید)

یہ بھی پڑھیں

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے لی گئیں اب تک کی 5 بہترین تصاویر

دنیا کی طاقتور ترین دوربین جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کو کچھ عرصے کی تاخیر کے …