انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں ملک کے اندر تمام ویب ٹریفک کو حکومتی ٹیلی کام ادارے روسکومنازور کے منظور کردہ روٹنگ پوائنٹس پر ری ڈائریکٹ کردیں گی.
ماسکو(میڈیا92نیوز آن لائن)روس نے عارضی طور پر پورے ملک کو عالمی انٹرنیٹ سے منقطع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس منصوبے کے تحت روسی انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں یا آئی ایس پی ایس ملک کے اندر تمام ویب ٹریفک کو حکومتی ٹیلی کام ادارے روسکومنازور کے منظور کردہ روٹنگ پوائنٹس پر ری ڈائریکٹ کردیں گی۔زی ڈی نیٹ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت بیشتر ممالک کی طرح روس میں بھی انٹرنیٹ ٹریفک کو عالمی سسٹمز کو استعمال کیا جاتا ہے جو دنیا بھر میں ڈیوائسز کو آن لائن کنکٹ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔روس کی جانب سے عارضی طور پر انٹرنیٹ کو منقطع کرنے کا تجربہ اگلے چند ہفتوں میں ہوگا۔اس تجربے کے دوران روس انٹرنیٹ کے لیے اپنے ڈومین نیم سسٹم (ڈی این ایس)، ویب ڈومین ڈائریکٹری اور ایڈریسز پر انحصار کرے گا۔اس تجربے کو یکم اپریل سے پہلے مکمل کیا جائے گا تاہم ابھی کوئی حتمی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔یہ تجربہ روس کے ڈیجیٹل اکانومی نیشنل پروگرام کے تحت ہوگا، یہ مجوزہ قانون گزشتہ سال پیش کیا گیا تھا جس کا مقصد روسی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو اس وقت بھی تحفظ فراہم کرنا ہے جب دیگر کمپنیاں روس کے لیے انٹرنیٹ سروسز کاٹ دیں۔روسی حکومت کے اس پروگرام کا مقصد غیرملکی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پر انحصار ختم کرنا اور روس کو اس حوالے سے خودمختار کرنا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ سائبر حملے سے بھی تحفظ مل سکے۔رپورٹ کے مطابق تمام انٹرنیٹ ٹریفک حکومتی روٹنگ پوائنٹس کے ذریعے کنٹرول کرنے سے ماسکو کو ویب سنسرشپ سسٹم کی تشکیل دینے کا موقع بھی ملے گا جیسا چین میں ہورہا ہے۔رپورٹ کے مطابق تمام انٹرنیٹ ٹریفک حکومتی روٹنگ پوائنٹس کے ذریعے کنٹرول کرنے سے ماسکو کو ویب سنسرشپ سسٹم کی تشکیل دینے کا موقع بھی ملے گا جیسا چین میں ہورہا ہے۔روس نے اس منصوبے پر اس وقت کام شروع کیا جب ناٹو کی جانب روس کے خلاف سالانہ سائبر وار گیمز کا عمل تیز کردیا گیا جبکہ امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین کی جانب سے بھی روس پر سائبر حملوں کے بعد پابندیاں لگانے کی دھمکی دی گئی تھی۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November russia tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے لی گئیں اب تک کی 5 بہترین تصاویر
دنیا کی طاقتور ترین دوربین جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کو کچھ عرصے کی تاخیر کے …