رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کہاں کہاں نظر آیا؟ جانیئے دلچسپ خبر

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) رواں سال کے پہلے مکمل چاند گرہن کا نظارہ افریقہ،یورپ ،جنوبی اور شمالی امریکا کے ملکوں میں دیکھا گیا۔چاند گرہن پاکستان اور بھارت میں نظر نہیں آیا۔چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 36 منٹ پر شروع ہواجبکہ مکمل چاند گرہن صبح کے پونے دس بجے ہوا جو 11 بج کر 45 منٹ تک رہا۔سپر بلڈ وولف مون کا دورانیہ 62 منٹ تک رہا۔جنوری کے پہلے مکمل چاند کو وولف سپر مون کا نام دیا گیا ہے۔

اس گرہن میں چاند زمین کے قریب آجاتا ہے اور سُرخ رنگ کا دکھائی دیتا ہے۔چاند کا زمین کے قریب آنا اور معمول سے بڑا نظر آنا،سپر مون کہلاتاہے جبکہ سورج کی روشنی کے باعث سرخ نظر آنے پر چاند بلڈ مون کہلاتا ہے۔۔

یہ بھی پڑھیں

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے لی گئیں اب تک کی 5 بہترین تصاویر

دنیا کی طاقتور ترین دوربین جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کو کچھ عرصے کی تاخیر کے …