ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان آئی تو پورا ملک سڑکوں پر آ گیاتھا

لاہور: (میڈیا92نیوز آن لائن)سابق کپتان اور مایہ ناز باولر وقار یونس نے کہاہے کہ پاکستانی ٹیم نے جس طرح 1992 کا ورلڈ کپ جیت کر پوری دنیا کو حیران کر دیا تھا بالکل اس طرح اس ورلڈ کپ میں بھی پاکستانی ٹیم ہر کسی کو حیران کر دے گی

تفصیلات کے مطابق وقار یونس کا کہناتھا کہ میں زخمی ہو جانے کے باعث 1992 کے ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ نہیں بن پایا تھا لیکن مجھے یاد ہے جب ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان آئی تو پورا ملک سڑکوں پر آ گیاتھا اور وہ عید کا سا سماں تھا ۔انہوں نے کہا کہ اس دفعہ بھی ہم یہ خوشی لوٹا سکتے ہیں لیکن اس کیلئے زیادہ محنت کرنا ہو گی ۔بابراعظم اور سہیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں بلے باز بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ہائی اسکور کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ محمد عامر، شاہین آفریدی اور محمد حسنین کو ورلڈ کپ میں کھیلتے دیکھنے کے لئے بیتاب ہیں۔ان تینوں کی پرفارمنس بھی نہایت اچھی ہے۔انہوں نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ٹیم کے ساتھ ہے، سب کو جیت پر یقین ہے، ٹرافی گھر ضرور آئے گی۔ہماری ٹیم میں جادوئی صلاحیتیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عوامی خدمت کے حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کا انقلابی فیصلہ

زاہد اختر زمان نے شہریوں کی عمر بھر کی جمع پونجی سے بنائی گئی جائیداد …