لاہور ہائیکورٹ کا وفاقی ٹیکس محتسب کا ازخود نوٹس لینے کے اختیار کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

لاہور (میڈیا92نیوزآن لائن)
لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب کا ازخود نوٹس لینے کے اختیار کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ عدالت نے وفاقی ٹیکس محتسب کو لئے گئے ازخود نوٹسز پر بھی کارروائی سے روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے انکم ٹیکس کمشنر جبران مسعود کی درخواست پر سماعت کی جس میں وفاقی ٹیکس محتسب کے از خود نوٹس لینے کے اختیار پر اعتراض اٹھایا گیا. درخواست گزار کے وکیل صفدر شاہین نے نشاندہی کی کہ وفاقی ٹیکس محتسب کو کسی بھی معاملے پر ازخود نوٹس لے کر کارروائی کا اختیار نہیں. وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ وفاقی ٹیکس محتسب آرڈیننس کے تحت ٹیکس محتسب ازخود نوٹس نہیں لے سکتا۔ وفاقی ٹیکس محتسب کا یہ اقدام قانون کی نفی کرتا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاقی ٹیکس محتسب کے از خود نوٹس لینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست پر مزید کارروائی 25 اپریل کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

عوامی خدمت کے حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کا انقلابی فیصلہ

زاہد اختر زمان نے شہریوں کی عمر بھر کی جمع پونجی سے بنائی گئی جائیداد …