امریکا میں تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب

نمائش رواں سال 9 سے 11 ستمبر تک سان ڈیاگو میں منعقد ہوگی

اسلام آباد (میڈیا92نیوزآن لائن)
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے رواں سال ستمبرمیں امریکا میں ہونے والی 3روزہ تجارتی نمائش کے لیے شرکت کے خواہشمند کاروباری افراد اور برآمد کنندگان سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق 9 سے 11 ستمبر تک سان ڈیاگو میں منعقد ہوگی اور اس میں ماحولیاتی تحفظ، سیفٹی مصنوعات اور دیگر مصنوعات فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی، نمائش میں شرکت کے خواہشمند برآمد کنندگان اور کاروباری افراد 25 اپریل تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عوامی خدمت کے حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کا انقلابی فیصلہ

زاہد اختر زمان نے شہریوں کی عمر بھر کی جمع پونجی سے بنائی گئی جائیداد …