عالمی بینک کی پاکستانی معیشت پر رپورٹ پر معاشی ترقی میں اضافہ کیلئے اقدامات کیے جائیں زاہد بخاری

بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے معاشی ترقی کی رفتار میں کمی ،مہنگائی میں اضافہ ہوگا سیکرٹری اطلاعات پا کستان انٹرپرنیورزفورم

لاھور( میڈیا92نیوزآن لائن )
پاکستان انٹرپرنیورزفورم کے سیکرٹری اطلاعات زاہد بخار ی نے عالمی بینک کی پاکستان کی معیشت پر جاری رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اگلے سال پاکستان کی شرح نمو 2.7تک سکڑنے کا خدشہ ہے جبکہ رواں مالی سال میں شرح نمو 3.4فیصد تک رہنے کا امکان ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کی پاکستانی معیشت پر رپورٹ پر معاشی ترقی میں اضافہ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں ۔عالمی بینک اور اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بنک اور بین الاقوامی اداروں ایک مہم کے ذریعے پاکستانی معیشت پر منفی ر پورٹس جاری کررہے ہیں تاکہ پاکستان ان سے متاثر ہوکر آئی اگلے سال پاکستان کی شرح نمو 2.7تک سکڑنے کا خدشہ ہے جبکہ رواں مالی سال میں شرح نمو 3.4فیصد تک رہنے کا امکان ہے.

یہ بھی پڑھیں

عوامی خدمت کے حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کا انقلابی فیصلہ

زاہد اختر زمان نے شہریوں کی عمر بھر کی جمع پونجی سے بنائی گئی جائیداد …