ایل ڈی اے سٹی کیس: لیگی رہنما افضل کھوکر، سیف الملوک فوری طور پر عدالت طلب

لاہور(نیٹ نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) سٹی از خود نوٹس کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر اور ان کے بھائی رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کو فوری طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ دونوں لیگی رہنماؤں کی جائیداد کا ریکارڈ بھی پیش کیا جائے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے خصوصی بنچ نے لاہور رجسٹری میں ایل ڈی اے ہاؤسنگ سٹی کے بارے میں از خود نوٹس پر سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان نے باور کرایا کہ بہت سی شکایات مل رہی ہیں اور لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے۔

ساتھ ہی چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کون ہے افضل کھوکھر؟
ایل ڈی اے سٹی کیس: سپریم کورٹ نے خواجہ سعد سے بیان حلفی طلب کرلیا

جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل امتیاز کیفی نے بتایا کہ افضل کھوکھر مسلم لیگ (ن) کے رہنما ہیں۔

جس پر چیف جسٹس پاکستان نے افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کو طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ نہیں آتے تو ایس ایس پی کو کہیں کہ انہیں پیش کرے۔

ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے دونوں لیگی رہنماؤں کی جائیداد کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ اس کیس میں سپریم کورٹ سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے بیان حلفی بھی طلب کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عوامی خدمت کے حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کا انقلابی فیصلہ

زاہد اختر زمان نے شہریوں کی عمر بھر کی جمع پونجی سے بنائی گئی جائیداد …