عمران خان پر کس بات پر تنقید کی جارہی ہے

اسلام اباد(نیٹ نیوز)
عمران خان پر کس بات پر تنقید کی جارہی ہے
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر کس بات پر تنقید کی جارہی ہے۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کل 22 کروڑ عوام سے خطاب کیا ، افسوس کے اس معاملے پر سیاست کی گئی،ہم اس معاملے پر سیاست نہیں کرنا چاہتے۔دکھ ہوا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے ان پر تنقید ہورہی ہے۔

’وزیر اعظم کی کل کی تقریر جارحانہ تھی‘

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اداروں کا مذاق اڑایا انکی ایک دفعہ تو مذمت کرتے، وزیراعظم نے کل صاف کہا کہ کسی نے رٹ کو چیلنج کیا تو ہم برداشت نہیں کرینگے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے کہا قانون کے فیصلے پر عملدرآمد کرائیں گے،اگر ہم اپنی صوابدید پر فیصلے کی منظوری نا منظوری کا فیصلہ کریں گے تو نظام کیسے چلے گا،آپ نے سیاست چمکائی،آپ چھوٹے چھوٹے فائدوں کے لیے بڑے مقصد کو قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

’عوام کو اکسانے والوں کیخلاف ریاست ایکشن لے گی‘

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم امن و امان کی صورتحال برقرار رکھیں،قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی حرکت میں ہیں ،قانون کی پاسداری کرنے والوں سے بھی بات ہورہی ہے،قانون کی پاسداری نہ کی گئی تو حکومت کی رٹ کمزور ہوگی،ہم نے خورشید شاہ کی بات خاموشی سے سنی،یہ جگتیں کرررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں کی رٹ اور قانون کی عملداری سے بڑا قومی مفاد کا معاملہ کیا ہوسکتا ہے،بے جا ترکیبیں اور چھوٹی چھوٹی باتیں نکالنے سے گریز کریں،سب اکھٹے ہوکر ملک میں قانون کی حکمرانی کی کوشش کریں۔

یہ بھی پڑھیں

عوامی خدمت کے حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کا انقلابی فیصلہ

زاہد اختر زمان نے شہریوں کی عمر بھر کی جمع پونجی سے بنائی گئی جائیداد …