وزیراعظم عمران خان آج دوپہر لاہور پہنچیں گے

(میڈیا92نیوز)
وزیراعظم عمران خان آج دوپہر لاہور پہنچیں گے
وزیراعظم عمران خان آج دوپہر لاہور پہنچیں گے ۔ عمران خان کی سب سے پہلے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر بلدیات سے ملاقات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو 100 روزہ پلان اور مجوزہ نئے بلدیاتی نظام پر علیم خان بریفنگ دیں گے جس کے بعد وہ تین بجے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین ، وزیر جنگلات سبطین خان اور وزیر سیاحت اپنے محکموں کے حوالے سے اہم منصوبوں کی منظوری حاصل کریں گے۔

نیشنل کمیشن فار پولیس ریفارمز کے سربراہ ناصر خان درانی بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

عمران خان بیوروکریسی کے مختلف اجلاسوں سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیراعظم اپنی سیاسی ٹیم کے ساتھ ضمنی الیکشن کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عوامی خدمت کے حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کا انقلابی فیصلہ

زاہد اختر زمان نے شہریوں کی عمر بھر کی جمع پونجی سے بنائی گئی جائیداد …