دستاویزی فلمیں معاشرے میں تبدیلی لا سکتی ہیں ،نصیرالدین شاہ

ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز) بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے کہاہے کہ معاشرے میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نصیرالدین شاہ نیانڈین ڈاکو منڑی فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام منعقد ہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دستاویزی فلموں سے معاشرے میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے،انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ دستاویزی فلمیں بور ہوتی ہیں اس لئے وہ انہیں دیکھنے کے لئے گھروں کا رخ نہیں کرتے ،لیکن ہم دستاویزی فلموں کے ذریعے سے معاشرے میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔تقرےب میں نصرالدین شاہ کے ساتھ فلم سازنند تاداس،راج کمار ہیرانی اور راہول ڈھولکیا بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سشانت سنگھ کے اچانک چھوڑ جانے پررشتہ ختم ہوا، انکیتا لوکھنڈے

ممبئی: بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے اداکار سشانت سنگھ سے تعلقات ختم ہونےکی وجہ  سے 7 …