ماہرہ خان کو فلم اور سماجی خدمات پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا

لندن(شوبز ڈیسک / میڈیا92 نیوز) پاکستان اداکارہ ماہرہ خان کو 20 ویں یو کے ایشین فلم فیسٹیول لندن میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ماہرہ خان نے ایوارڈ تقریب میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا ایوارڈ اپنے بیٹے اذان کے نام کرتی ہیں ۔ماہرہ نے کہا کہ بچپن میں ان کے دوہی خواب تھے ایک شاہ رخ کے ساتھ فلم اور دوسرا جلد شادی کرنا اور یہ دونوں ہی پورے ہو گئے ہیں ۔برطانیہ میں ہر سال ہونے والے یوکے ایشین فلم فیسٹیول کے 20 ویں ایڈیشن کے موقع پر 2 پاکستان اور 3 بھارتی فلموں کی اسکریننگ کی جائیگی ۔جن پاکستانی فلموں کی فلم فیسٹیول میں اسکریننگ کی جائے گی ان میں گزشتہ برس ریلیز ہونے والی ماہرہ خان کی فلم ”ورنہ“ اور رواں ماہ 30 مارچ کو ریلیز ہونے والی صنم سعید اور آمنہ شیخ کی فلم کیک شامل ہیں ۔پاکستانی فلم ورنہ کی اسکریننگ 16 مارچ کو لندن کی ریجنٹ اسٹریٹ سینما میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

ٹیلر سوئفٹ نے گریمی ایوارڈز جیتنے کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا

لاس اینجلس: نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 2024 میں گریمی ایوارڈ جیتنے کے ساتھ ایک …