”پرائڈ آف بنگال “ ایوارڈ ملنا باعث عزت ہے،رانی مکھرجی

ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز) بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ فلم ”ہیچکی“ کے ریلیز سے قبل ہی انہیں ” پرائڈ آف بنگال “ کا ایوارڈ ملنا ان کیلئے باعث عزت ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رانی مکھرجی کو حال ہی میں ” پرائڈ آف بنگال“ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہچکی کے بغیر کوئی زندگی نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ بچن میں انہیں ہکلانے کی بیماری تھی جس پر انہوں نے قابو پایا اور اسے اپنی کمزوری نہیں بلکہ طاقت بنایا۔

یہ بھی پڑھیں

ٹیلر سوئفٹ نے گریمی ایوارڈز جیتنے کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا

لاس اینجلس: نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 2024 میں گریمی ایوارڈ جیتنے کے ساتھ ایک …