عامر خان 53 برس کے ہو گئے،اہلیہ کے ہمراہ کیک کاٹا

ممبئی(شوبز ڈیسک / میڈیا92 نیوز) بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے گزشتہ روز اپنی 53 ویں سالگرہ منائی اور انہوں نے ہر سال کی طرح رواں برس بھی اس موقع پر صحافیوں کو مدعو کیا۔خیال رہے کہ عامر خان ہر سال اپنی سالگرہ پر صحافیوں کے لیے گھر پر پارٹی منعقد کرتے ہیں ،جس میں وہ اپنے کیرئیر سمیت بولی وڈ اور فلمی دنیا کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں ۔انہوں نے سب پہلے اپنی اہلیہ کرن را کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا ،جس کے بعد صحافیوں سے رسمی گفتگو کی۔مسٹر پرفیکشنسٹ سے جب بولی وڈ میں اداکاروں اور اداکاراں کے معاوضے میں فرق سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے اپنے معاوضے سے متعلق حیران کن انکشاف کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کئی سال سے فلموں کا معاوضہ لینا بند کردیا ہے۔جی ہاں ،عامر خان کے مطابق وہ کئی سال سے فلم میں کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیتے بلکہ وہ فلم کی کمائی سے ہی کماتے ہیں ۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق عامرخان نے اپنی فیس سے متعلق وضاحت کی کہ انہوں نے کئی سال سے فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ بندکردیاہے،کیوں کہ اب وہ فلموں میں شئیرز کی بنیاد پر کام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ٹیلر سوئفٹ نے گریمی ایوارڈز جیتنے کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا

لاس اینجلس: نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 2024 میں گریمی ایوارڈ جیتنے کے ساتھ ایک …