پنجاب میں نئے ڈویژن، اضلاع اور تحصیلوں کے قیام پر غور

لاہور: (ایم 92 نیوز) پنجاب میں نئے ڈویژن، نئے اضلاع اور تحصیلوں کے قیام پر غور کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خاموشی سے مختلف اداروں کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔بجٹ منظوری کے بعد پنجاب میں نئے اضلاع ،نئی تحصیلوں اورنئے ڈویژن کےحوالے سے باضابطہ کام شروع ہو گا، سیاسی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی سے بھی انکے اضلاع میں رد و بدل کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔پنجاب بھر میں زیادہ آبادی والے بڑے اضلاع میں کانٹ چھانٹ کاامکان ہے، کئی حلقوں میں ردوبدل ہوگا، وزیراعلی پنجاب نے نئے فیصلے بارے ابتدائی مشاورت کرلی۔

یہ بھی پڑھیں

عوامی خدمت کے حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کا انقلابی فیصلہ

زاہد اختر زمان نے شہریوں کی عمر بھر کی جمع پونجی سے بنائی گئی جائیداد …