نوبی کوریا میں سخت گرمی کے ساتھ ساتھ تیز بارشوں کی پیش گوئی

جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات (کے ایم اے) نے اس سال موسم گرما میں کوریا میں معمول سے زیادہ گرمی اور تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم دباو¿ اور ماحول کے عدم استحکام کی وجہ سے کوریا کے کچھ علاقوں میں بارش کی مقدار میں بہت زیادہ اضافہ نوٹ کیا جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ آب و ہوا کی تبدیلی اس سال جنوبی کوریا میں غیر متوقع اور غیرمعمولی موسم کا باعث بن سکتی ہے۔ بالخصوص منگولیا اور مشرقی سائبیریا کے آس پاس ہوا کے دباو یا رکاوٹ کی صورت میں سرد ہوائیں جنوب میں کوریا کی طرف رخ کرسکتی ہیں جس کی وجہ سے موسم کی پیش گوئی میں بہت زیادہ فرق دیکھا جا سکتا ہے۔ کوریا کے محکمہ موسمیات نے عوام سے ہفتہ وار اور ماہانہ پیش گوئی پر پوری توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عوامی خدمت کے حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کا انقلابی فیصلہ

زاہد اختر زمان نے شہریوں کی عمر بھر کی جمع پونجی سے بنائی گئی جائیداد …