قبضہ مافیا کی شامت، پنجاب بھر میں اینٹی کرپشن کا گرینڈ آپریشن

لاہورمیڈیا92 ۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کی ہدایات پر پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے گرد شکنجہ سخت کردیا گیا ہے۔ ساہیوال، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے فیض آباد سے محکمہ اوقاف کی 112 ایکڑ 7 کنال اراضی واگزار کرالی گئی۔واگزار کرائی گئی زرعی زمین کی مالیت گیارہ کروڑ سے زائد ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر غلام یاسین نے محکمہ اوقاف اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا۔اسی طرح ڈی جی خان کے علاقے چورہٹہ پچادھ سے محکمہ انہار کی 85 کنال اراضی واگزار کراوالی گئی ۔ واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت پانچ کروڑ تریسٹھ لاکھ سے زائد ہے۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ہدایت پر انسپکٹر ملک عبدالمجید نے محکمہ انہار اور محکمہ مال کے ساتھ کاروائی کی۔

اینٹی کرپشن ساہیوال نے 25 سال سے غیر قانونی قابضین کے زیر استعمال چراگاہ کے لئے مختص صوبائی حکومت کی 135 کنال اراضی واگزار کرا لی۔ واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت ڈھائی کروڑ روپے ہے۔ واگزار کرائی گئی تمام زمین متعلقہ محکموں کے حوالے کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکموں کو قابضین سے لگان وصول کرنے کی ہدایت کردیں ہیں ۔سرکاری املاک کی حفاظت متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عوامی خدمت کے حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کا انقلابی فیصلہ

زاہد اختر زمان نے شہریوں کی عمر بھر کی جمع پونجی سے بنائی گئی جائیداد …