عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہو گیا ، ڈالر اور سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے

(میڈیا92نیوز آن لائن)
جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہواہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہاہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ضرور پڑھیں: ہر 3 میں سے ایک پاکستانی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا لیکن اب بھی کتنے لوگوں کی ملازمتیں خطرے میں ہیں؟ ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدرمیں ایک پیسہ اضافہ ہوگیاہے جس کے بعد ڈالر 154 روپے 65 پیسے پر ٹریڈ کر ہاہے جبکہ ڈالر انڈیکس 2 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 97.34 پر پہنچ گیاہے ۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 4.75 ڈالر اضافہ دیکھنے میںآیاہے جس کے بعد فی اونس قیمت 1555.25 ڈالر ہو گئی ہے ۔خام تیل ایک سینٹ اضافے کے ساتھ 58.53 ڈالر فی بیرل ہو گیاہے ۔اس کے علاو سٹاک مارکیٹ میں جب کاروبار کاآغاز ہوا تو 100 انڈیکس 43 ہزار 65 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور اس وقت 100 انڈیکس 154 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 43 ہزار 219 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں

عوامی خدمت کے حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کا انقلابی فیصلہ

زاہد اختر زمان نے شہریوں کی عمر بھر کی جمع پونجی سے بنائی گئی جائیداد …