ثانیہ مرزا کافی عرصے کے بعد ٹینس کورٹ میں واپس آگئیں

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ڈیڑھ سال کے وقفے کے بعد ٹینس کورٹ کا بالا آخر رخ کرلیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاونٹ سے ثانیہ مرزا نے اپنی نئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ” گیند کو سرو کرکے اور کھیل میں حصہ لیکر خوشی محسوس ہورہی ہے” ۔واضح رہے کہ ٹینس اسٹار بچے کی ولادت اور اس سے قبل گھٹنے کی انجری کی وجہ سے وہ ٹینس سے دور رہیں ہیں، تاہم اب انہوں نے کورٹ میں واپس آنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …