ورلڈ کپ کےلئے پاور ہٹنگ کے فقدان پر مکی آرتھرفکر مند

عماد وسیم پر محنت کر رہے ہیں، حسن علی لمبے سٹروکس کھیل سکتے ہیں:ہیڈ کوچ
لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کو ورلڈ کپ کی تیاریاں کرتے ہوئے صرف ایک چیز کی فکر لاحق ہے کہ پاکستانی بیٹسمینوں میں پاور ہٹنگ کا فقدان واضح ہے اور ان کی کوشش ہے کہ نچلے نمبروں پر کھیلنے والے بیٹسمین اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے صرف ایک چیز کی فکر لاحق ہے کہ ان کے بیٹسمین پاور ہٹنگ کے فقدان کا شکار ہیں جسکی وجہ سے آسٹریلیا کیخلاف سیریز میںپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انہیں زیادہ بڑا مجموعہ بنانے میں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ ہدف کے تعاقب میں بھی وہ معمولی فرق سے پیچھے رہ گئے اور یہی وجہ تھی کہ حارث سہیل،محمد رضوان اور عابد علی مجموعی طور پر5سنچریاں بنا کر بھی پاکستان کو فتوحات دلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ امکی آرتھر کے مطابق حسن علی لمبے سٹروکس کھیلنے کی اہلیت رکھتے ہیں اور کھیل کے اس اہم پہلو پر شاداب خان بھی سخت محنت کر رہے ہیں جبکہ شعیب ملک اور محمد حفیظ بھی تسلسل کے ساتھ اسی پہلو پر کام کرتے رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاور ہٹنگ ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے جسکے پائیدار حل کیلئے بہت زیادہ محنت درکار ہوگی، پاور ہٹنگ ایک ایسا پہلو ہے جس پر لگاتار کام کرنےکی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے لہٰذا اب کوچنگ سٹاف کی جانب سے پلاننگ کے بعد آنےوالے دنوں میں اس پر عمل کیا جائےگا جبکہ فٹنس کے معاملات پر بھی بھرپور توجہ دی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …