پاکستان کا تیزترین ایتھلیٹ انتقال کرگیا

جان پرمل کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے اور بدھ کے روز موت سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے
کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن)پاکستان کا تیزترین ایتھلیٹ انتقال کرگیا، جان پرمل کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے اور بدھ کے روز موت سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے جان پرمل انتقال کر گئے ہیں۔ جان پرمل سن 1964 سے 1974 کے درمیان پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ رہے تھے۔جان پرمل نے 1972 میونخ میں ہونے والے اولمپکس مقابلے اور 1966 اور 1970 میں ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی ۔ جان پرمل نے سندھ کیلئے 1968 میں ڈھاکہ میں ہونے والے نیشنل گیمز میں سونے کا تمغ بھی حاصل کیا تھا۔ جان پرمل کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے گزشتہ برس جون کے مہینے میں انہیں کینسر کی بیماری کا تشخیص ہوئی تھی ۔ جان پرمل ریٹائرمنٹ کے بعد دس سالوں تک روزانہ 3 کلو میٹر پیدل چلا کرتے تھے تاہم وہ گزشتہ 10 ماہ میں موت سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے ۔ انتقال کے وقت جان پرمل کی عمر 72 برس تھی۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …