بھارت میں کوئی بھی ایونٹ نہ کروایا جائے اور نہ مستقبل میں میزبانی دی جائے، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی
لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن)پاکستانی کیوئسٹ کو ویزے نہ دینے پر بھارت میں اگلے ماہ ہونے والا ایشین سنوکر ایونٹ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹین ریڈز ایشین سنوکر ٹورنامنٹ مارچ کے آخری ہفتے میں بنگلور میں شیڈول تھا تاہم بھارت کی جانب سے ایونٹ کا حصہ 6 پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے کی یقین دہانی نہ کرانے پر اب ایونٹ کو ہی ختم کردیا گیا،ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے تین دن پہلے تمام فیڈریشنز کو واضح کیا تھا کہ جب تک بھارتی حکومت ویزے دینے کی تحریری ضمانت نہیں دیتی، اس وقت تک بھارت میں کوئی بھی ایونٹ نہ کروایا جائے اور نہ مستقبل میں میزبانی دی جائے۔انڈین سنوکر اینڈ بلیئرڈ کے سیکرٹری سبرامیینم نے ایونٹ منسوخ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان پاکستان سنوکر فیڈریشن کے مطابق اس ایونٹ میں محمد بلال، بابر مسیح اور حارث طاہر نے پاکستان کی نمائندگی کرنا تھی، اس کے ساتھ قطر میں مقیم احمد شیخ بھی پاکستانی نیشنل ہے جب کہ افغانستان کے جس کیوئسٹ نے اس میں شرکت کرنا ہے، اس کی پیدائش بھی پاکستان میں ہوئی، اس لیے انہیں ویزے ملنا ایک ایشو تھا جس کے بعد ایشین سنوکر نے یہ ایونٹ منسوخ کردیا ہے۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November pakistan sports tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …