’ٹیسٹ کرکٹ کو چھوڑنا میرا اپنا فیصلہ تھا‘

(میڈیا92 نیوز)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کو چھوڑنا میرا اپنا فیصلہ تھا ،مسلسل فلاپ ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ سے ریٹائر منٹ نہیں لی ۔
سابق ٹیسٹ کرکٹرمحمد حفیظ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ساوتھ افریقہ میں ڈیل اسٹین اور دوسرے بالروں سے خوفزدہ ہو کر ریٹائرمنٹ نہیں لی ۔ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز میں انہی بالروں کا سامنا کروں گا ۔
انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے کپتانی کی بہت بڑی ذمہ داری دی ہے، لاہور قلندرز نے گراونڈ کے باہر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھے ہیں اب کوشش ہو گی کی پی ایس ایل کے میدانوں میں کامیابی حاصل کرے ۔ ورلڈ کلاس اے بی ڈویلئیرز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔
محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے ٹیسٹ کیرئیر میں سب کچھ حاصل کر لیا تھا ۔ٹیسٹ کیرئیر میں اب کوئی سنگ میل نہیں رہا تھا کہ کھیلتا رہتا ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …