بیچ ریسلنگ، انعام بٹ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ترکی(نیٹ نیوز)
ترکی میں ہونیوالی ورلڈ بیچ ریسلنگ میں پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے ناک آوٹ مرحلے میں ناروے اور پرتگال کے پہلوانوں کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔+

ترکی کے شہر ڈیلمن میں ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلے جاری ہیں پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے ناک آوٹ مرحلہ جیت کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پہلوان انعام بٹ ورلڈ بیچ ریسلنگ میں اپنے ہی ٹائٹل کادفاع کر رہے ہیں ۔

انعام بٹ نے قوم سے اپنی جیت کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …