فیفا ورلڈ کپ2018 ٹرافی کی لاہور آمد…! ٹرافی ٹور میں پہلی بار پاکستان کو بھی میزبانی سونپی گئی ہے

لاہور ( وسیم شہزاد سے) فیفا ورلڈ کپ ٹرافی پہلی مرتبہ پاکستان میں بھی جلوہ گر ہوگی، خالص سونے سے بنی ٹرافی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے تھائی لینڈ سے لاہورپہنچ گئی،لیک سٹی میں

فٹبال شائقین اس ٹرافی کو اپنے سامنے دیکھ سکیں گے، بڑے اور بچے بھی اس حوالے سے پرجوش ہیں۔دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کے دیوانے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس کھیل سے جنون کی حد تک عشق کرتے ہیں۔ روس میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ2018 سے قبل ٹرافی ٹور میں پہلی بار پاکستان کو

بھی میزبانی سونپی گئی ہے، فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی پہلی بار بنکاک سے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ایک روزہ دورے پرلاہور پہنچ گئی ہے۔ لاہور میں ٹرافی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جہاں شائقین اس کو دیکھ سکیں گے۔فیفا کے ساتھ بطور سپانسر منسلک برانڈ کوکا کولا کی جانب سے پاکستانیوں کو اس میلہ کا حصہ بنانے کی پرزور کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …