صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور کی شاہد آفریدی سے ملاقات، کھیلوں کے فروغ کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ملاقات کی ہے۔، شاہد آفریدی نے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس لاہور کا دورہ کیا۔ وزیر کھیل پنجاب اور شاہد آفریدی کا کھیلوں کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ شاہد آفریدی ہمارے قومی ہیرو ہیں، شاہد آفریدی کی کرکٹ کے لیے خدمات کو یاد رکھا جائے گا،رواں مالی سال میں پنجاب میں کھیلوں کی سہولیات میں خاطرخواہ اضافہ کیا جارہا ہے۔
صوبائی وزیر کھیل نے مزید کہا کہ گرین سپورٹس پراجیکٹ کے تحت دیہاتوں کی سطح پر کھیلوں کے گراؤنڈ آباد کئے جائیں گے۔ سابق شاہد آفریدی نے سپورٹس سیکٹر میں ہونے والی ڈویلپمینٹ پر حکومت پنجاب کو مبارکباد دی۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے کبڈی ورلڈ کپ منعقد کروا کر تاریخ رقم کی،کورونا لاک ڈاؤن کے بعد کرکٹ کے حوالے سے سپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ کام کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …