بھارتی کھلاڑی آکاش چوپڑاکا اپنی آل ٹائم الیون کا اعلان ،2پاکستانی کرکٹرز شامل

سابق بھارتی کھلاڑی آکاش چوپڑا نے اپنی ٹیم کا انتخاب کیا جس میں انہوں نے دو پاکستانی آل رانڈر کو شامل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سابق بھارٹی کھلاڑی آکاش چوپڑا نے اپنی آل ٹائم الیون سی پی ایل الیون ٹیم میں دو پاکستانی کھلاڑیوں شعیب ملک اور سہیل تنویر کو منتخب کرلیا، دونوں کھلاڑیوں کو کیریبئن میں عمدہ کارکردگی کے عوض منتخب کیا گیا
آکاش چوپڑا کے مطابق شعیب ملک کو نمبر چار پر کھلایا جائے گا، آل رانڈر نے کیریئبن لیگ میں 39.6 کی اوسط سے 1707 رنز اسکور کیے تھے۔آکاش چوپڑا کا کہنا تھا کہ شعیب ملک ٹی ٹوینٹی کی تمام لیگز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو میں بھارت کے داماد کو منتخب کررہا ہوں۔سابق بھارتی کھلاڑی نے دوسرے کھلاڑی کے لیے سہیل تنویر کا انتخاب کیا اور کہا کہ بائیں ہاتھ کے گیند باز نے 21.2 کی اوسط سے 54 میچز میں 63 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں اور ان کا اکانومی ریٹ بھی 6.6 ہے۔انہوں نے کہا کہ سہیل تنویر حالیہ سی پی ایل ٹی ٹوینٹی میں بھی عمدہ کارکردگی دکھا چکے ہیں وہ سینٹس کٹس اور نیوس پیٹریوٹس کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …