”می ٹو“ مہم میں ایک اور اضافہ ‘ فاطمہ ثنائشیخ سامنے آگئی

”می ٹو“ مہم میں ایک اور اضافہ ‘ فاطمہ ثنائشیخ سامنے آگئی
بالی ووڈ میں بھی می ٹو مہم زوروں پر ہے اور اب تک کئی پردہ نشینوں کے نقاب الٹ چکے ہیں میرا بھی بالی ووڈ میں جنسی استحصال ہوا ہے لیکن میں بات نہیں کرنا چاہتی‘اداکارہ
ممبئی (میڈیا92نیوز آن لائن) ہالی ووڈ کے بعد بالی ووڈ میں بھی می ٹو مہم زوروں پر ہے اور اب تک کئی پردہ نشینوں کے نقاب الٹ چکے ہیں۔ کئی اداکاراﺅں نے خود کےساتھ ہونے والے جنسی استحصال کے بارے میں بات کی ہے جس میں ایک نیا اضافہ بالی ووڈ کی دنگل گرل فاطمہ ثنا شیخ ہیں۔اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ان کا بھی بالی ووڈ میں جنسی استحصال ہوا ہے لیکن وہ اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتیں۔اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ اپنی زندگی کی کوئی بھی ایسی بات لوگوں کے سامنے نہیں لانا چاہتیں بلکہ خود ہی اپنے طریقے سے ان معاملات سے نمٹیں گی۔انہوں نے می ٹو مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی معاشرے میں بھی جنسی استحصال جیسے مسائل پر بات کرنا شروع ہوگئی ہے جو کہ اچھی پیشرفت ہے، اس مہم کی وجہ سے اب لوگ ایسا کچھ کرنے سے ڈرنے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …