اداکار نسیم وکی اور ان کی ٹیم وطن واپس لوٹ آئے

مانگا منڈی(میڈیا92نیوز آن لائن)اداکار نسیم وکی اور ان کی ٹیم انگلینڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے گاڑنے کے بعد وطن واپس لوٹ آئے۔آن لائن کے مطابق اداکار نسیم وکی کی سربراہی میں اداکارہ لائبہ بنگش ،ببو رانا،کرن نور،پرویز خان ،آغا ماجد و دیگر فنکار انگلینڈ میں اسٹیج ڈرامہ کے لیئے گئے ہوئے تھے گذشتہ روزوہ کامیابیاں سمیٹے واپس لوٹ آئے وطن واپسی پر ائیر پورٹ پر بات چیت کرتے ہوئے لائبہ بنگش نے کہاکہ انگلینڈ ٹور بہت کامیاب رہا ہم نے وہاں 18 شوزکیئے جن میں اوورسیز پاکستانیوں کی ایک کثیرتعداد نے شرکت کی اور ہمارے ڈرامے کو سراہا۔انہوں نے مذید کہاکہ وہاں اپنے لیئے اتنا پیار دیکھ کر دل چاہتا ہے کہ بار باریہاں آئیں اور خوشیاں بانٹیں کیونکہ وہاں پر موجود پاکستانی ایسی تفریح انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …