ماہرہ خان نے شوبز کیساتھ سوشل میڈیا میں بھی مقبولیت میں تمام ہم وطن اداکاراں کو پیچھے چھوڑدیا

کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن)عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے شوبز کیساتھ سوشل میڈیا میں بھی مقبولیت میں تمام ہم وطن اداکاراں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ماہرہ خان پاکستان کی موجودہ دور کی صف اول کی اداکارہ ہیں جنہوں نے مقبولیت میں تمام اداکاراں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے وہ سوشل میڈیا پر بھی اتنی ہی مقبول ہیں جتنی وہ فن کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔اس بات کا اندازہ ان کے ٹوئٹر اکانٹ سے لگایا جاسکتا ہے جس میں ان کے فالوورز کی تعداد دیگر اداکاراں سے زیادہ ہے۔ٹوئٹر پر ماہرہ خان کے فالوورز کی تعداد 1.77 ملین ہے جو کسی اور پاکستانی اداکارہ کے مقابلے سب سے زیادہ ہے۔ سوشل میڈیا پر بے تحاشا مقبولیت کی وجہ سے ہی ان کی ایک ٹوئٹ کی گونج پاکستان سے نکل کربھارت میں بھی سنائی دیتی ہے اور ماہرہ خان کی رائے کو پاکستان اوربھارت دونوں جگہ اہمیت دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …