اداکارہ لائبہ خان کے گھر رات گئے فائرنگ‘علاقہ میں خوف و ہراس

2 ماہ قبل بھی کسی نے فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں ‘کون ہے میں نہیں جانتی ‘تھانے میں مقدہ درج کروادیاہے:اداکارہ
مانگا منڈی(میڈیا92نیوز آن لائن)اداکارہ وماڈل لائبہ خان کے گھر رات گئے فائرنگ،علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا،تھانہ میں مقدمہ درج کروادیا گیا،آن لائن کے مطابق اداکارہ وماڈل لائبہ خان کے گھر والٹن میںرات 2.30 بجے کے قریب کسی نامعلوم افراد نے گولیاں چلادیں جس سے اہل خانہ خوف و ہراس کا شکار ہوگئے نامعلوم افراان پر گولیاں برسا کر فرار ہوگئے،لائبہ خان اور اہل خانہ نے فوراً15 پر کال چلائی جس سے پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیئے گولیوں کی آواز سن کر اہل محلہ بھی اکٹھے ہو گئے۔لائبہ خان کے مطابق یہ مسلح افراد انہیں مارنے آئے تھے جب گولیاں چلیں تو وہ اٹھ کر باہرآئیں دروازہ کھولا تو سامنے کھڑے مسلح شخص نے ان پر ڈائریکٹ فائر کیا وہ دروازے کی اوٹ ہوگئیں جس سے انہیں معمولی خراشیں آئی ہیں اگر وہ بالکل سامنے ہوتیں تو انہیں گولیاں لگ جانی تھیں،لائبہ خان نے کہاکہ گلی میں دو افراد موجود تھے جنہوں نے گولیاں چلائیں اس سے قبل بھی انہیں دوماہ پہلے فون پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی تھیں اوراکثر رات کو ان کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایاجاتا تھا جس سے گھر کے افراد میں بھی خوف وہراس تھا۔اس واقعہ سے تو وہ اور گھر والے بالکل ڈر گئے ہیں۔لائبہ خان نے کہاکہ گولیاں برسانے والے کون لوگ تھے یہ وہ نہیں جانتی مگر پولیس کو فوری مقدمہ درج کرکے ان کوقانون کی گرفت میں لانا چاہیئے۔لائبہ خان نے مذید کہاکہ اس واقعہ کے بعد وہ سخت خوفزدہ ہیں انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔اس واقعہ پر فنکاروں کی ایک کثیر تعداد نے اس پر اظہار برہمی کیا ہے اور پولیس اور انتظامیہ سے اس کا فوری نوٹس لینے اور ملزموں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …